بندگوبھی

بندگوبھی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کیلئے ایک ہفتہ کے وقفہ سے 2سے 3مرتبہ پانی دینے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے صوبہ بھر کے بند گوبھی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ فصل کی بوائی کے شروع میں اسے ایک ایک ہفتہ کے وقفہ سے 2سے 3مرتبہ پانی دیا جائے جبکہ بعد ازاں آبپاشی کا وقفہ بڑھا کر 15دن کر دیا جائے تاکہ بیج کو جمنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔کاشتکاروں کے نام پیغام میں محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی اشد ضروری ہے جس کیلئے بروقت گوڈی کرنی اور پودوں پر مٹی چڑھا دینی چاہیے تاکہ فصل کا اگاؤ متاثر نہ ہو ۔

انہوں نے کہا کہ اگر جڑی بوٹیوں کی تلفی کے دوران مرے ہوئے پودے نظر آئیں تو انہیں نکال کر نئے پودے لگا دینے چاہئیں تاکہ وقت ، پانی ، کھادوں ، سپرے کا ضیاع نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ مزید معلومات و رہنمائی کیلئے کسی بھی وقت محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے مشورہ کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں