بندگوبھی

بندگوبھی کے کاشتکاروں کو بہترپیداوار کے حصول کے لئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے بندگوبھی کے کاشتکاروں کو بہترپیداوار کے حصول کے لئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ فصل کی بوائی کے شروع میں اسے ایک ایک ہفتہ کے وقفہ سے 2سے3مرتبہ پانی دیاجائے جبکہ بعدازاں آبپاشی کا وقفہ بڑھاکر 15دن کردیاجائے تاکہ بیج کو جمنے میں کسی دشواری کا سامنانہ کرناپڑے۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی اشدضروری ہے جس کے لئے بروقت گوڈی کرنی اور پودوں پر مٹی چڑھا دینی چاہئیے تاکہ فصل کا اگاؤمتاثرنہ ہو ۔

انہوں نے بتایا کہ اگرجڑی بوٹیوں کی تلفی کے دوران مرے ہوئے پودے نظرآئیں تو انہیں نکال کر تنے پودے لگا دینے چاہئیں تاکہ وقت‘پانی‘ کھادوں‘سپرے کا ضیاع نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ مزیدمعلومات و رہنمائی کے لئے کسی بھی وقت محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے مشورہ کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں