بلوچستان

بلوچستان میں بھی تعلیمی اداروں کی بندش میں 23مئی تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ(عکس آن لائن)صوبہ بلوچستان میں بھی تعلیمی اداروں کی بندش میں 23مئی تک توسیع کردی گئی،تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کے پیش نظر بلوچستان میں تمام اسکولز اور کالجز 23مئی تک بند رہیں گے۔ سیکرٹری کالجز ہایئر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن نے کالجز کی بندش کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا،اسی طرح صوبے میں تمام اسکولوں کی بندش کی تاریخ میں بھی توسیع ہوچکی ہے،

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وبا کی پھیلا ﺅکے باعث این سی او سی نے گزشتہ تعلیمی اداروں کی بندش میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں