بلوچستان میں دہشتگردی

بلوچستان‘ دہشتگردی کے دو مختلف واقعات میں 7 جوان شہید‘آئی ایس پی آر

راولپنڈی(عکس آن لائن) بلوچستان میں دہشتگردی کے دو مختلف واقعات میں 7 جوان شہید ہوگئے۔واقعات مچھ اور کیچ کے علاقے میں پیش آئے‘مچھ میں ‘5 جوان اور ایک سویلین ڈرائیور شہید ہوا‘شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار احسان اللہ، نائک زبیر خان، نائک اعجاز احمد، نائک مولا بخش، نائک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار شامل ہیں۔

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی کے دو مختلف واقعات مچھ اور کیچ کے علاقے میں پیش آئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مچھ میں گزشتہ رات دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کے ان واقعات میں 7 جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کیچ میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی امداد علی شہید ہوگئے جب کہ مچھ واقعے میں 5 جوان اور ایک سویلین ڈرائیور شہید ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مچھ میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار احسان اللہ، نائک زبیر خان، نائک اعجاز احمد، نائک مولا بخش، نائک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں