جان بولٹن

برطانیہ جوہری طاقت ہے یا نہیں؟ امریکی صدر ٹرمپ کو معلوم نہیں!

واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکی صدر ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود سابق مشیر جان بولٹن کی کتاب مارکیٹ میں آ گئی ہے .

جس میں امریکی صدر سے متعلق منفی تاثرات قلمبند کئے گئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے کتاب روکنے کے لیے دائر کی گئی ،

درخواست مسترد ہونے کے بعد سابق مشیر کی کتاب دی روم ویئر اٹ ہیپنڈ مارکیٹ میں آ گئی،

نیو یارک کے بک اسٹور کتاب کے پہلے ایڈیشن سے بھر گئے۔

سابق مشیر نے کتاب میں لکھا کہ امریکی صدر نے چینی ہم منصب سے آئندہ انتخاب جیتنے کے لیے مدد مانگی۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وائٹ ہاس اہلکار صدر ٹرمپ کا مذاق اڑاتے ہیں،

یہاں تک کہ وزیرِ خارجہ پومپیو جو ٹرمپ کے انتہائی وفادار ساتھی شمار ہوتے ہیں،

انہوں ایک نوٹ لکھا تھا جس میں ٹرمپ کے متعلق کہا کہ وہ گندگی سے بھرے ہوئے ہیں۔

کتاب میں صدر ٹرمپ سے متعلق یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی صدر کو یہ بھی معلوم نہیں تھا .

کہ برطانیہ جوہری طاقت ہے یا نہیں، ان کے لیے یہ ایک نئی خبر تھی ،

کہ برطانیہ بھی جوہری ممالک کے کلب کا رکن ہے۔

جان بولٹن کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ وینزویلا میں فوجی مداخلت چاہتے تھے،

اور انتہائی پرجوش تھے کہ وینزویلا میں امریکی فوج کی موجودگی بہت مزیدار ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں