کورونا کیسز

برطانیہ، کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ،نوہزار نئے مریض سامنے آگئے

لندن(عکس آن لائن)برطانیہ میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوگیا ہے۔دوسری جانب فرانس میں کئی ماہ سے نافذ رات کا کرفیو 20 جون سے ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا جبکہ پیرس کا ڈزنی لینڈ بھی 8 ماہ بعد کھول دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روزبرطانیہ میں فروری کے بعد سے اب تک کے ریکارڈ9 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ۔

ایک تحقیق کے مطابق بھارتی ڈیلٹا ویرنٹ کے باعث مئی کے بعد سے انگلینڈ میں انفیکشن میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب فرانس میں کئی ماہ سے نافذ رات کا کرفیو 20 جون سے ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا جبکہ پیرس کا ڈزنی لینڈ بھی 8 ماہ بعد کھول دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں