عمران خان

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی عمران خان سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نمائندہ عکس)پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے،

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ سرمائے کی غیر قانونی ترسیل ترقی پذیر ممالک کا بڑا مسئلہ ہے، دولت کی اس غیر قانونی ترسیل سے عالمی سطح پر معاشی ناہمواریوں کو فروغ ملتا ہے،

انہوں نے کہا کہ سرمائے کی یہ غیر قانونی ترسیل غریب ممالک کے باشندوں میں ہجرت کے رجحان کو ابھارتی ہے،غریب ممالک سے امیر ملکوں کی جانب ہجرت خود ترقی یافتہ ممالک کے لیے بڑے چیلنجز پیدا کرتی ہے،سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عدل و انصاف کا تقاضا ہے کہ عالمی سطح پر منی لانڈرنگ کے موثر انسداد کے لیے حکومتیں اقدامات کریں،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ برطانوی حکومت اس معاملے میں کلیدی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں