برطانوی شہزادہ چارلس

برطانوی شہزادہ چارلس نے پانچ روز بعد ہی آئسولیشن ختم کردی

لندن (عکس آن لائن)برطانوی شہزادہ چارلس نے طبیعت میں بہتری کے بعد آئسولیشن ختم کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی معمولی علامات کے بعد شہزادہ چارلس نے خود کو محدود کرلیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کلیئرنس ہاوس اعلامیے میں کہاگیاکہ شہزاد چارلس نے ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد آئسولیشن ختم کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 71 سالہ شہزاد ے نے محض 5 دن بعد ہی آئسولیشن ختم کی ہے وہ 25 مارچ کو قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔25 مارچ کو حفاظتی انتظامات کے پیش نظر شہزادہ چارلس اپنی 78 سالہ اہلیہ کمیلا کے ساتھ شاہی محل سے نکل کر اسکاٹ لینڈ چلے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں