باکسر محمد وسیم

باکسر محمد وسیم کا ستمبر میں دوبارہ رِنگ میں اترنے کی خواہش کا اظہار

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستانی پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے ستمبر میں دوبارہ ایکشن میں آنے کا پلان بنا لیا،

انہوں نے ستمبر میں رِنگ میں اترنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ایک باین میں باکسر محمد وسیم نے کہا

کہ 28 مارچ کو فائٹ عالمگیر وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑی، ان دنوں گھر پر ہی اپنی

فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ صورتحال بہتر ہوتے ہی

اسکاٹ لینڈ میں ٹریننگ شروع کرنے کا ارادہ ہے، پروموٹر ستمبر میں دوبارہ انٹرنیشل فائٹ کی تیاریاں کررہے ہیں۔

باکسر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ دعا ہے حالات بہتر ہوں اور جلد مکمل طور پر کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں