باکسرعامر خان

باکسرعامر خان کا پاکستان میں کورونا متاثرین کیلئے 4 کروڑ روپے دینے کا اعلان

لندن (عکس آن لائن)سابق عالمی چیمپیئن عامر خان نے پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ غریب خاندانوں کیلئے 4 کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان میں کورونا کی صورتحال سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے کمر کس لی ہے اور انہوں نے پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے غریب افراد کی مالی امداد کے لیے چار کروڑ روپے کے عطیہ کا اعلان کیا ہے۔

عالمی باکسر نے کہا ہے کہ عامر خان فاؤنڈیشن کے توسط سے پاکستان میں غریب اور نادار افراد کی امداد کے لیے راشن اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا، عامر خان نے اسلام آباد میں واقع اپنی باکسنگ اکیڈمی کو بھی قرنطینہ سینٹر بنانے کی پیشکش کی ہے، اور کہا ہے کہ کورونا کے مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے حکومت پاکستان سے بھرپور تعاون کرنا چاہتا ہوں، باکسنگ اکیڈمی کے ہال میں ایک ہزار بستر لگانے کی جگہ موجود ہے جسیحسب ضرورت استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں