پھلدار پودوں

باغبان گرمی کی شدت کے باعث پھلدار پودوں کی خصوصی دیکھ بھال،بوقت ضرورت شام کو آبپاشی کریں، محکمہ زراعت

فیصل آباد (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ رواں ماہ جون کے دوران موسمی حالات، گرمی کی شدت، گرم ہوائیں اور لو چلنے سے پھلدار پودوں کو نقصان پہنچ سکتاہے لہذاباغبان پھلدار پودوں کی خصوصی دیکھ بھال یقینی بنائیں اور بوقت ضرورت شام کو آبپاشی بھی کریں۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ پنجاب کے اکثر میدانی اور جنوبی علاقے اس وقت گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں درجہ حرارت 40سے45ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ہے جو پھلوں کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے کیونکہ پھلدار پودے زیادہ سے زیادہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس سے زائد گرمی پر پھل جھلس جاتاہے، اس کے چھلکے پھٹ جاتے ہیں اور اس کی کوالٹی بری طرح متاثر ہو تی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ باغبان نرسری سے نئے پودے لاتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ پیوند کی اونچائی 12 سے 15 انچ سے زائد نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ نئے لگائے گئے آم، کھجور، لیچی کے پودے گرمی سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں اسلئے ان پودوں پر سائے کا مناسب بندوبست بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ باغبان مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں