یاسمین راشد

بازاروں کا رخ نہ کریں،شاپنگ کرنے کے بجائے لوگوں کی مدد کریں،ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور (عکس آن لائن) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا معاملے کی نزاکت کو سمجھیں اور احتیاط سے کام لیں، ماسک پہننے۔ بازاروں کا رخ نہ کریں۔ منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کرونا کے خلاف ہمیں مل کر یہ جنگ لڑنی ہے۔ اس جنگ میں ہر شخص اپنی ذات میں ایک سپاہی ہے۔ میڈیا اس جنگ میں ہماری مدد کر رہا ہے۔ بھارت میں کرونا صورتحال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اللہ نہ کرے یہاں وہ حالات پیش آئیں لیکن اگر ہم نے اختیاط نہ کی تو صورت حال خراب ہوسکتی ہے۔

لوگوں کو سمجھنا ہوگا کہ ہندوستان کے کیا حالات ہو رہے ہیں۔ عوام کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاپنگ کرنے کے بجائے لوگوں کی مدد کریں۔ عوام سے درخواست ہے عید سادگی سے منائیں۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اگر لوگ صرف بنیادی ایس او پیز پر ہی عمل کر لیں تو حالات بڑی حد تک قابو میں رہیں گے۔ اتنی بڑی وبا کے باجود لوگ کرونا ایس او پی پر عمل نہیں کررہے اور بازاروں میں جاکر اپنے گھروں میں کرونا لا رہے ہیں۔ ملک بھر میں آکسیجن سپلائی اور ڈیمانڈ سے متعلق یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہم نے آکسیجن کی گنجائش بڑھادی ہے جبکہ بڑے اسپتالوں میں آکسیجن ٹینک بھی لگائے گئے ہے۔ جن لوگوں نے گھروں میں آکسیجن لگائی ہوئی ہے ان سے اپیل ہے کہ اسپتال جائیں کیوں کہ اگر انہیں سانس کلا مسئلہ ہے تو پھر ان کا بہتر علاج وہیں ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں