بارشوں کا پانی

بارشوں کا پانی محفوظ کر لیا جائے تو ربیع کی فصلوں کی پیداوار بڑھ سکتی ہے ،ماہرین زراعت

فیصل آباد (عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ بارانی علاقوں میں بارشی پانی محفوظ کر کے ربیع

کی فصلوں کی 20 سے 25فیصد تک پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارانی علاقوں میں ہونے والی

سالانہ بارشوں کا دوتہائی حصہ موسم گرما اور ایک تہائی حصہ موسم سرما میں موصول ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں خریف کی فصلیں تو ان بارشوں سے براہ راست مستفید ہوتی ہیں.

جبکہ ربیع کی فصلیں موسم گرما کی بارشوں کے محفوظ وتر میں کاشت کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارانی

علاقوں میں بہتر پیداوار کا حصول اس بات پر منحصر ہے کہ ایسے مؤ ثر طریقے اختیار کئے جائیں جن کی

وجہ سے موسم گرما کی بارشوں کا پانی بہہ کر ضائع ہونے کی بجائے زیادہ سے زیادہ زمین میں جذب ہو کر

تادیر محفوظ رہے تاکہ ربیع کی فصلیں اس سے بھر پور فائدہ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر

مون سون کی بارشوں کا پانی اچھی طرح محفوظ کر لیا جائے تو ربیع کی فصلوں کی پیداوار

20سے 25فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں