باجرے

باجرے کی بہترپیداوار کے حصول کے لئے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن):ترجمان محکمہ زراعت نے باجرے کی بہترپیداوار کے حصول کے لئے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہاکہ نہری علاقوں میں پہلا پانی کاشت کے تین ہفتے بعدلگانا ضروری ہے۔کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ باجرے کی فصل چونکہ سیم زدہ حالات برداشت نہیں کرسکتی اسلئے برسات کے دنوں میں خصوصی طورپر زیادہ پانی کا کھڑے رہنا نقصان دہ ہوسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار بیج کے لئے باجرے کی فصل رواں ماہ وسط اگست تک کاشت کرسکتے ہیںچارے کی اگیتی فصل میں اگر رواں ملاکر کاشت کیاجائے تو چار ے کی غذائیت اورپیداوار بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار عام طورپر باجرے کو چھٹے کے ذریعے ہی کاشت کرتے ہیں لیکن اگر ایک ایک فٹ کے فاصلے پر قطاروں میں بذریعہ ڈرل بوائی کی جائے تو بیج زیادہ گہرائی میں نہ بویا جائے تو چارے اوربیج کی شاندار پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں