بابر اعظم

بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ترقی، دوسرے نمبر پر آگئے

دبئی (عکس آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی پا کر دوسرے نمبر پرپہنچ گئے، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلے جبکہ ایرون فنچ تیسرے نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، ان کے پوائنٹس کی تعداد 844 ہوگئی ہے، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 892 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں ،آسڑیلوی کپتان ایرون فنچ ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے کا چوتھا اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا رینکنگ میں پانچواں نمبر ہے۔بولنگ میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پہلے ، افغانستان کے راشد خان دوسرے ،آسٹریلیا کے آشٹن اگیر تیسرے نمبر پر ہیں۔ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ، آل رائونڈرز میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں