کپتان بابر اعظم

بابر اعظم نے انجری سے نجات حاصل کرلی، باقاعدہ بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کردیا

لاہور (عکس آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انجری سے نجات حاصل کرلی، باقاعدہ بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کردیا۔
کپتان بابر اعظم ، سابق کپتان اظہر علی اور بالر وہاب ریاض نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں انفرادی ٹریننگ میں حصہ لیا ،تینوں کرکٹرز ساتھ افریقہ کے خلاف سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔بابر اعظم نے طویل مدت بعد وہاب ریاض جیسے تیز بالر کے سامنے بیٹنگ پریکٹس کی ، ان کے ساتھ اظہر علی نے بھی کافی دیر تک وہاب ریاض اور دوسرے نوجواب بولرز کے سامنے بیٹنگ کرکے خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں