عائزہ خان

اﷲ سے شفا اور معافی مانگتے رہیں ہمیں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی، عائزہ خان

کراچی(عکس آن لائن ) اداکارہ عائزہ خان نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلے مہلک کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اﷲ سے شفا اورمعافی مانگتے رہیں انشااﷲ ہمیں کوئی بھی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی۔

جان لیوا ناول کورونا وائرس اب تک دنیا کے تقریباً 190 ممالک تک پھیل چکا ہے، اس نے ہزاروں زندگیاں نگل لی ہیں اور مزید لاکھوں زندگیاں خطرے میں ہیں۔ حکمرانوں کے ساتھ پاکستان شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی اس تشویشناک صورتحال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کو احتیاطی تدابیراختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے نظر ا?رہے ہیں۔

اداکارہ عائزہ خان نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگوں کے لیے کوروناوائرس سے محفوظ رہنے کی دعا کرتے ہوئے کہا ’’ ہمارے پاکستان پر اور اس پوری دنیا پر اپنا رحم کر میرے اﷲ۔احتیاط تو بے شک کرنی ہے پر دعا بھی کرنی ہے اپنے لیے سب کے لئے۔ خود کوشش کریں وضو میں رہیں، اﷲ سے شفا اور معافی مانگتے رہیں، بے شک ہمارا یقین ہے اﷲ پر ہمیں کوئی بھی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی۔ انشااﷲ۔‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں