اداکار ہ ثنا

ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرانے کی بجائے غلطیوں سے سیکھ کر اصلاح کرنی چاہیے ‘ ثنا

لاہور( عکس آن لائن) اداکار ہ ثنا نے کہا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرانے کی بجائے غلطیوں سے سیکھ کر اپنی اصلاح کرنی چاہیے ، ناکامیوں کے اسباب تلاش کر کے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے ۔

ایک انٹر ویو میں ثنا نے کہا کہ لاہور کی ڈرامہ انڈسٹری کس طرح زبوں حالی کا شکار ہوئی ور اس کے اسباب کیا ہیں ہمیں اس بارے میں سوچ بچار کرنی چاہیے۔لاہور ہمیشہ سے ادب ،ثقافت اور ڈرامے کا گڑھ رہا ہے لیکن گزشتہ چندسالوں سے یہاں سے ٹی وی ڈرامہ ختم ہو کر کراچی منتقل ہو گیا ہے اور اسی وجہ سے فنکار بھی لاہور سے کراچی آ گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں کراچی میں ڈرامے بننے کی مخالفت نہیں کر رہی لیکن لاہور میں ڈرامہ ختم ہونا تشویشناک ہے ۔ڈرامے کی بنیاد لاہور ہے اس لئے ہمیں کراچی کے ساتھ ساتھ لاہور کی ڈرامہ انڈسٹری کو بحال کرنے کی طرف بھی توجہ دینی چاہیے ۔شعور رکھنے والے لوگ یقینا میری اس تاویل کو سمجھتے ہیں اور یقینا میری آواز میں اپنی آوازبھی شامل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں