سبسڈی ختم

ایکسپورٹ سیکٹرز کیلئے گیس پر 80 ارب روپے کی سبسڈی ختم

مکوآنہ (عکس آن لائن)وفاقی حکومت نے ایکسپورٹ کے پانچ سیکٹرز کیلیے گیس پر 80 ارب روپے کی سبسڈی ختم کر دی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل، سپورٹس، سرجیکل، لیدر اور جیوٹ سیکٹر کو 9 ڈالر پر آر ایل این جی کی سپلائی ختم کردی گئی، یکم مئی سے تمام ایکسپورٹس سیکٹرز پر اوگرا کے منظور کردہ ریٹ نافذ ہونگے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایکسپورٹس سیکٹرز کو آر ایل این پر 4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافی ادا کرنا ہونگے، وفاقی حکومت نے مؤقف اپنایا ہے کہ انڈسٹریز کو ریلیف ختم کرکے عوام کو دیا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان ہوذری مینوفیکچرز ایسوسی ایشن سمیت دیگر صنعتی تنظیموں نے گیس کے ریٹس میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گیس مہنگی ہونے سے انڈسٹری مزید بحران کا شکار ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں