گڈز ٹرانسپورٹ

ایکسل لوڈ لمٹ قانون کی حقیقت معلوم ہونے پر عالمی ادارے شاہراہوں کی بحالی کیلے قرض نہیں دے رہے ‘ گڈزٹرانسپورٹرز

لاہور( عکس آن لائن )آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما محمداویس چوہدری نے کہا ہے کہ ایکسل لوڈ قانون کا نفاذ ملکی مفاد میںہے ،صرف ایکسل لوڈ لمٹ قانون کے نفاذ اور اوورلوڈنگ کے خاتمہ سے سڑکوں اور پلوں کی مرمت پر سالانہ خرچ ہونے والے اربوں روپے صحت اور تعلیم کی بہتری کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ اوورلوڈنگ خا تمے کے باعث خطرناک حادثات میں نمایاں کمی واقع ہو گی ،پاکستان ہر سال اربوں روپے قومی شاہراہوں کی مرمت پر ضائع کر رہا ہے جبکہ اوورلوڈنگ کا خاتمہ کیے بغیر یہ رقم بچانا ناممکن ہے۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت پاکستان دنیا کے دیگر ممالک سے سڑکوں کی تعمیر اور بحالی کی مد میں امداد حاصل کرنے کیلئے ایکسل لوڈلمٹ قانون کے نفاذکے حوالے سے جھوٹ بولتی ہے ،اگر دنیا کو معلوم ہو جائے تو یقینا کوئی ملک پاکستان کو امداد فراہم نہ کرے۔اسی حقیقت کے آشکار ہونے پر گزشتہ کچھ سالوں سے ایشین ڈویلپمنٹ بنک پاکستان کو قومی شاہراہوں کی بحالی کی مد میں قرضہ دینے سے انکار کر چکا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں