وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد

ایم ٹی ایکٹ کے تحت تشکیل دئیے جانے والے مختلف بورڈزکے ممبران کاچناﺅجلدکرلیاجائے گا‘ وزیرصحت

لاہور(عکس آن لائن)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت عیدکے تیسرے دن محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سیکرٹری صحت برسٹرنبیل احمداعوان، وائس چانسلر نشترمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمصطفی کمال پاشا، ڈاکٹرمحمودشوکت، منزہ ہاشمی، ایڈیشنل سیکرٹری سلمان شاہد، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل، اعجازگوہر، پروفیسرڈاکٹرمسعودصادق ودیگرافسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ کے تحت پراونشل پالیسی بورڈکیلئے ممبران کے چناﺅکے عمل کاجائزہ لیا۔ اجلاس کے ممبران نے وزیرصحت کوسرچ اینڈنومینیشن کمیٹی کیلئے تجاویزپیش کیں۔صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کا کہ سیکرٹری صحت برسٹرنبیل احمدتمام بورڈزکے ممبران کے چناﺅکے عمل کی نگرانی کریں گے اور ممبران کے چناﺅسے پہلے ان کا اکیڈمک ودیگرکیرئیرزکاریکارڈحاصل کیاجائے۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ ایم ٹی ایکٹ کے تحت تشکیل دئیے جانے والے مختلف بورڈزکے ممبران کاچناﺅجلدکرلیاجائے گا ۔صوبائی وزیرصحت نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں زیرعلاج کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کے اعدادوشمارکابھی جائزہ لیا۔صوبائی سیکرٹری صحت برسٹرنبیل احمداعوان نے صوبائی وزیرکوکوروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے اقدامات کی تفصیلات بارے آگاہ کیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عیدالفطرکے موقع پرتمام ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج میں مصروف ہیں۔ اپنے پیاروں کی خوشیوں میں شامل ہونے کی بجائے کوروناوائرس کے مریضوں کاعلاج کرنے والے ڈاکٹرزکوسلام پیش کرتے ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ عوام کوروناوائرس سے بچاوکیلئے حفاظتی تدابیرپرسختی سے عملدرآمدکریں۔ پنجاب میں کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کی سہولیات کاازسرنوجائزہ لیاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرزکی موجودگی کویقینی بنایاجارہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں