ایمل ولی

ایمل ولی کا کے پی میں پی ٹی آئی کا بھتے کے ذریعے دہشتگردوں کی فنڈنگ کا انکشاف

پشاور (نمائندہ عکس)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ، وزرا، گورنراور پی ٹی آئی اراکین بھتے کی شکل میں دہشتگردوں کو فنڈنگ کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ جرگوں کے نتیجے میں کے پی میں بڑے بڑے دہشت گرد جیلوں سے رہا کیے گئے ہیں۔ایمل ولی خان نے کہا کہ گالیاں دینے کی بجائے بدامنی، مذاکرات، دہشتگردی پرسوالات کے جوابات دیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اے این پی کے صوبائی صدر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نا اہل حکومت کے 96 اراکین میں ترجمان کو امپورٹ کرنا شرمناک ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں