ایمازون

ایمازون کا یہودی آبادکاروں کے لئے مفت کارگو سروس کا اعلان

واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکہ کی سب سے بڑی آن لائن کاروباری کمپنی ایمازون نے غرب اردن اور القدس میں بسنے والے یہودی آبادکاروں کسی بھی قسم کا سامان منگوانے کی صورت میں مفت کارگو سروس فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔کمپنی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرآپ فلسطین میں قائم کی گئی کسی یہودی کالونی می بسنے والے یہودی ہیں تو اس کالونی میں اپنا ڈاک کا پتا درج کریں، ہم آپ کی مطلوبہ چیز کسی اضافی سروس چارچز کے بغیر آپ تک پہنچائیں گے۔

کمپنی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اگر یہودی کالونی میں کوئی فلسطینی آباد ہے تو اسے بھی یہ سہولت میسر ہوگی مگر کالونیوں سے باہر کسی فلسطینی کو یہ سہولت نہیں دی جائے گی۔امریکی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ سے غرب اردن کے لیے ڈاک کے ذریعے لائی جانے والی اشیاء کے پیکٹ پر 49 ڈالر تک کے ٹرانسپورٹ اور ڈاک چارچز لاگو کیے جاتے ہیں۔ اس آفر کے بعد غرب اردن کی یہودی کالونیوں میں بسائے گئے آباد کاروں کو-A0 یہ رقم ادا نہیں کرنا پڑے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں