کرپشن میں ملوث

ایل سیلواڈور کے صدر کے قریبی رفقا کرپشن میں ملوث ہیں، امریکی رپورٹ

واشنگٹن ( عکس آن لائن) ایل سیلواڈور کے صدر نائِب بوکیلے کے قریبی رفقا کے نام امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے اس فہرست میں شامل کر دیے گئے ہیں جو امریکا کی نظر میں بدعنوانی میں ملوث ہیں۔ ان میں ایل سیلواڈور کی کابینہ کے سربراہ کا نام بھی شامل ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس فہرست میں ایل سیلواڈور کے پانچ اعلی عہدیداروں کی موجودگی امریکا اور سیلواڈور میں کشیدگی کا باعث بن سکتی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی موقف ہے کہ وسطی امریکی خطے میں بدعنوانی غیرقانونی مہاجرت کی بنیادی وجہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں