ایف بی آر

ایف بی آر نے کیپٹل ویلیو ٹیکس قوانین 2022 کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

لاہور(عکس آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کیپٹل ویلیو ٹیکس قوانین 2022 کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق بیرون ملک 10 کروڑروپے سے زائد کی منقولہ وغیر منقولہ جائیداد پرٹیکس عائد ہوگا۔ 10 کروڑ روپے سے زائد کی غیرمنقولہ جائیداد پرایک فیصد ٹیکس لاگو ہوگا، غیرملکی اثاثوں کی ویلیو کو روپے میں تبدیل کیا جائے گا۔کیپٹل ویلیوٹیکس وصول کرنے والی مجازاتھارٹیز کیلئے بھی قوانین جاری کر دئیے گئے۔ موٹروہیکل رجسٹریشن اتھارٹی، مینوفیکچرر یا فرد متعلقہ کمشنر کو سہ ماہی رپورٹ دے گا۔

اعلامیے کے مطابق کیپٹل ویلیو ٹیکس کے ساتھ الیکٹرانک ڈیکلیریشن بھی فائل کرنا ہوگا جبکہ آئرس پورٹل کے ذریعے سالانہ الیکٹرانک اسٹیٹمنٹ بھی جمع کرانا ہوگی۔اعلامیے کے مطابق کیپٹل ویلیو ٹیکس اداکرنے میں ناکامی پرسرچارج وصول کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ایک فیصد ٹیکس فنانس بل 2022 میں عائد کیا گیا تھا جس کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے نافذ العمل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں