ایف اے ٹی ایف

ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا قومی ایشو ہے

اسلام آباد: (عکس آن لائن ) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا قومی ایشو ہے، ایف اے ٹی ایف محض حکومت کا مسئلہ نہیں ہے۔
ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی کر لی جائے گی، اپوزیشن کا مطلب ہی مخالفت ہوتا ہے اس لیے وہ اپوزیشن کے رویے سے نالاں نہیں۔
حفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان اب تک 27 نکات میں سے 14 پر عملدرآمد کر چکا ہے، 13 پر جزوی عمل کیا گیا یے۔ انہیں کمیٹی کا احترام ہے اور کمیٹی کو معیشت پر بھی بریفنگ دیں گے،
ہمیں برآمدات کو بڑھانا ہے عوام کا طرز زندگی بہتر کرنا جو ہم ابھی تک نہیں کرسکے، ترقی پذیر ممالک کو کورونا وائرس سے مسائل کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں