خام تیل کی پیداوار

ایشیا کے خام تیل کی پیداوار کے سب سے بڑے چینی آف شور پلیٹ فارم کے استعمال کا آغاز

بیجنگ (عکس آن لائن)پرل ریور ایسٹوری بیسن میں واقع ، اینپنگ 15-1 آئل فیلڈ گروپ کو آپریشنل کر دیا گیا ہے اور چین کے آزادانہ طور پر ڈیزائن اور تعمیر کردہ ،ایشیا کے خام تیل کی پیداوار کے سب سے بڑے آف شور پلیٹ فارم اینپنگ 15-1 کے استعمال کا بھی آغاز ہو گیا ہے ۔ یہ چین میں سمندری تیل کی پیداوار کا پہلا پلیٹ فارم ہے جس نے بغیر پائلٹ پیداواری طرز عمل کو اپنایا ہے۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
چائنا نیشنل آف شور آئل کارپوریشن کی شینزین برانچ کے ڈپٹی جنرل منیجر ڈینگ چانگ ہونگ نے کہا کہ موسم گرما اور موسم خزاں میں سمندر میں بار بار آنے والے طوفان آئل فیلڈز کی معمول کی پیداوار پر بہت زیادہ اثرانداز ہوتے ہیں ۔ انپنگ 15-1 پلیٹ فارم انتہائی سخت حالات میں پیداوار کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے حفاظتی شٹ ڈاؤن، سمندری پائپ کا متبادل،ریموٹ کنٹرول امور سر انجام دے سکتا ہے ، جو طوفان کے دوران آئل فیلڈ کے ہموا اور محفوظ آپریشن کو یقینی بناتا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں