انتھونی بلینکن

ایران کو جوہری ہتھیارحاصل کرنے سے روکنے کے لیے تمام آپشنزموجودہیں،امریکا

تہران(عکس آن لائن )امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے پرواپسی کی موجودہ تجویزکومسترد کردیا ہے لیکن واشنگٹن اب بھی سمجھتا ہے کہ ایران کی جوہری فائل سے نمٹنے کا سب سے موثرطریق سفارت کاری ہے۔بلینکن نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ایرانی نوجوان تہران کی حکومت کے سامنے اپنے بنیادی حقوق کا دفاع کررہے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ اب امریکاکی توجہ ایرانی حکومت کے سڑکوں پراپنے لوگوں کو دبانے کے اقدامات پرمرکوزہے۔بلینکن نے ایرانی عوام کے لیے امریکی حمایت پر روشنی ڈالتے ہوئیاس بات پرزوردیاکہ ایران میں حکومت کی تبدیلی’ کا فیصلہ بالآخرعوام پرمنحصر ہے جبکہ ایرانی حکومت اپنے لوگوں کواس بات پر قائل کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ امریکاحکومت کی تبدیلی چاہتا ہے۔انھوں نے اس بات پرزوردیا کہ ایران یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کی حمایت کرتاہے اور اسے ڈرونزاوردیگرہتھیارمہیا کرتا ہے۔

انھوں نے امریکی صدرجو بائیڈن کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران جوہری ہتھیارحاصل نہ کرے، انھوں نیوضاحت کی کہ ایران کوجوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے میزپرتمام آپشن موجود ہیں۔انھوں نے نشان دہی کی کہ امریکانے ایران میں جبرواستبدادکے تمام ذمہ داروں کو سزادی ہیاوروہ ایران کی ضرررساں سرگرمیوں میں خلل ڈالنے کے طریقوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

بلینکن نے یہ بھی کہا کہ امریکاکی فوجی کوششوں کا بنیادی مقصد جارحیت پسندوں کوروکنا ہے۔انھوں نے خاص طورپراسرائیل کے ساتھ امریکا کی مشترکہ فوجی مشقوں کا حوالہ دیا۔انھوں نے اعلان کیا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کوکم کرنے کے لیے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔انٹونی بلینکن نے سعودی،امریکا تعلقات کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک اور مملکت کے درمیان اہم تعلقات گذشتہ کئی دہائیوں سے استوار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں