ایران

ایران نے سعودی عرب کو تہران میں سفارتخانہ کھولنے کی دعوت دیدی

تہران (عکس آن لائن)ایران نے سعودی عرب کو تہران میں سفارتخانہ کھولنے کی دعوت دے دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ امیر عبد الہیان نے کہاکہ جب بھی سفارتی تعلقات معمول پر لانے کی خواہش ہو تو سعودی عرب کے لیے ایران کے دروازے کھلے ہیں۔

امیر عبدالہیان نے کہا کہ دونوں ملک سفارت خانے کھولیں اور تعلقات بحال کریں اور انہیں مزید بہتر بنائیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب نے بھی ایران کو او آئی سی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد ایرانی سفارتکار اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے سعودی عرب پہنچ گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں