ایران

ایران سے اسلحہ کی خرید و فروخت کرنے والو ں کو بھاری قیمت چکانا ہو گی،امریکہ

تہران ( عکس آن لائن) ایران پر اقوام متحدہ کی طرف سے عاید کردہ اسلحہ کے حصول اور فروخت پر پابندی کے خاتمے کے ساتھ ہی امریکا نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی حکومت کو اسلحہ فروخت کرنے، اسلحہ کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے یا جنگی سازو سامان کی فراہمی میں مدد کرنے والے کسی بھی فرد، ادارے، کمپنی یا ملک کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ ایران پر اقوام متحدہ کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کا خاتمہ کسی دوسرے ملک ،فرد یا کمپنی کو ایران کیساتھ اسلحے کی ڈیل کا موقع نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ اسلحہ کے حوالے سے کسی بھی قسم کا تعاون کرنے والوں کو سزا دی جائے گی اور انہیں بھی پابندیوں کا سامان کرنا پڑے گا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہاکہ امریکا اپنے قومی اختیارات اور حکام کو کسی ایسے فرد یا شخص پر پابندیاں عائد کرنے کی خاطر استعمال کرنے کے لیے تیار ہے جو ایران کو روایتی ہتھیاروں کی فراہمی ، فروخت اور منتقلی میں ٹھوس طور پر معاون ثابت ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ممالک جو مشرق وسطی میں امن و استحکام کے خواہاں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کی حمایت کرتے ہیں انہیں ایران کے ساتھ اسلحہ کی اسمگلنگ میں حصہ لینے سے باز رہنا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں