احسن اقبال

اگر ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہ رہے ہیں تو انہیں کرنے دینا چاہئے، احسن اقبال

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے اگر ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہ رہے ہیں تو انہیں ان کا کام کرنے دینا چاہئے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ریاست کو ائین کی بالادستی کے ذریعے مضبوط کیا جاسکتا ہے اور سیاست میں کسی غیر سیاسی ادارے کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو ہراساں کرنے کے لیے منتظم کمپین شروع کی ہے، عدلیہ اور سینیئر ججوں کے خلاف بھی مہم شروع کردیتے ہیں اور بیرون ملک بھی قومی اداروں کے خلاف مہم چلائی ہوئی ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ عدالتیں آزادانہ طور پر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو مکمل طور پر آزادی اظہار رائے کا حق ہے لیکن صحافیوں نے بھی فیصلہ کرنا ہے کہ آزادی اظہار رائے کا مطلب اپنی مرضی سے کسی کی چھترول کرنا ہے یا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادی اظہار رائے کا مطلب آئین سے بغاوت کرنا نہیں ہے اور عمران ریاض مسلم لیگ ن کی کردار کشی کی مہم میں شریک تھے، انہیں لیگل طریقے سے گرفتار کیاگیاہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگ 24 گھنٹے کے اندر ای سی ایل سے نکل جاتےہیں، ان کو شکایت ہوتی ہے تو 24 گھنٹے میں ریلیف مل جاتاہے جبکہ ہم سالوں سے دھکے کھارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں