ڈاکٹر شاہد صد یق

اپوز یشن جماعتیں تر قی کے را ستے میں” سپیڈ بر یکر ”نہ بنیں’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور( عکس آن لائن )مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ اپوز یشن جماعتیں تر قی کے را ستے میں” سپیڈ بر یکر ”نہ بنیں،مہنگا ئی کا خاتمہ اورعام آدمی کی زند گی میں تبدیلی اور عوامی فلاح و بہبود کپتان حکومت کی ترجیحا ت ہیں، عمران خان حکومت سے دو سا لہ کارکرگی کا سوال کرنے والے اپنی لو ٹ مار کا حسا ب دیں۔

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے پارٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا، انہو ں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد زیادہ دیر چلتا نظر نہیں آتا، اپوزیشن جتنا مرضی شور مچا لے ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ حکومت اپنی مدت پوری کریگی۔ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں بھی بھر پور کامیابی حاصل کریگی۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کو عوامی مسائل کا پوری طرح سے ادراک ہے۔ ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف جلد کریک ڈائون شروع کیا جارہا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں