فیصل واوڈا

اپوزیشن کو عظمت سعید پر اعتراض ہے تو کیا نواز شریف کو کمیٹی کا سربراہ بنا دیں، فیصل واوڈا

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو عظمت سعید شیخ کو براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کے سربراہ بنائے جانے پر اعتراض ہے تو کیا نوازشریف کو براڈشیٹ کمیٹی کا سربراہ بنا دیں؟۔

ایک انٹرویومیں فیصل واوڈا نے کہا کہ جسٹس(ر) عظمت سعید شیخ ایماندار اور قابل جج رہے ہیں اس پر اپوزیشن کو اعتراض ہو رہا ہے اپوزیشن کونہ پہلے کچھ سمجھانہ اب کچھ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 35 سال میں 14 ہزار کروڑ کی چوری کی گئی، 104ارب شہباز شریف نیب میں جا کر دیتے ہیں اور حکومت میں آنے کے بعدشہبازشریف 104ارب واپس لے لیتے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم جب این آراوکی بات کرتے ہیں توکہتے ہیں ہم این آراو نہیں مانگ رہے، عوام چوری کے خلاف نکلتی ہے کسی کی چوری بچانے کیلئے نہیں۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم میں ہمت ہے تو اسمبلیوں سے مستعفی ہو۔ انہوںنے کہاکہ فضل الرحمان کے اربوں روپے کے اثاثے نکلے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں