ایاز صادق

اپوزیشن چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی حمایت نہیں کریگی، ایاز صادق

اسلام آ باد (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی حمایت نہیں کرے گی۔ نجی ٹی وی

سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کو ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی

مدت میں توسیع کی تجویز بھی قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب قانون میں مجوزہ ترمیم کے مسودے میں

چیئرمین نیب، ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی شق شامل ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ مسودہ حکومتی کمیٹی نے غور کے لیے اپوزیشن کے حوالے کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں