نارووال

اپوزیشن نے منفی سیاست سے اپنی ساکھ تباہ کی، عثمان بزدار

لاہور (عکس آن لائن ) وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے منفی سیاست کی اور اپنی ساکھ کو تباہ کیا۔۔یک بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنما ؤں نے ہمیشہ قومی اتحاد اور یک جہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وطن کی مٹی ہم سے ذاتی اختلافات چھوڑ کر ایک ہونے کا تقاضہ کر رہی ہے، جبکہ اپوزیشن قومی یک جہتی کے منافی ایجنڈے کو لے کر چل رہی ہے۔ اپوزیشن صرف انتشار پھیلا کر ملک کی ترقی کا سفر روکنے کے درپے ہے۔ آئندہ انتخابات میں بھی عوام کی حمایت سے پی ٹی آئی دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کو وزیرِ اعظم عمران خان کی شفاف قیادت پر پورا اعتماد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں