ہمایوں سعید

اپنے کیریئرمیں میرا کے ساتھ شادی کی جھوٹی خبر پر شدید پریشا نی کا سامنا کرنا پڑا،ہمایوں سعید

اسلام آباد(عکس آن لائن)اداکار ہمایوں سعید نے کہاکہ انہیں اپنے کیریئر میں اداکارہ میرا کے ساتھ شادی کی جھوٹی خبر پر شدید پریشا نی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ ا ن کے سا تھ کئی اداکاروں کے سکینڈل کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں جس میں کوئی بھی صداقت نہیں تھی لیکن جس سکینڈل کی وجہ سے وہ شدید پریشان ہوئے وہ اداکارہ میرا سے شادی کا تھا جس کے بارے میں سن کر وہ بہت حیران ہوئے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ تمام اداکاروں کے ساتھ کام کرچکے ہیں لیکن سجل علی اور نیلم منیر کے ساتھ کام کر نے خواہش مند ہیں کیونکہ یہ وہ اداکارہ ہیں جن کے ساتھ انہوں نے ابھی تک کام نہیں کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں