شاہد آفریدی

اپنے چھوٹے بچے کو پہلے چند قدم اٹھاتے ہوئے دیکھنا بہترین احساس ہوتا ہے، شاہد آفریدی

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اپنے چھوٹے بچے کو پہلے چند قدم اٹھاتے ہوئے دیکھنا بہترین احساس ہوتا ہے۔شاہد آفریدی نے انسٹاگرام پر اپنی سب سے چھوٹی بیٹی عروا کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے والد کی طرف چل کر جارہی ہے۔ اس دوران آفریدی بیٹی کو بہت محبت کے ساتھ آرام سے چل کر آنے کی نصیحت کر رہے ہیں۔بیٹی کے پاس آنے پر شاہد آفریدی اسے گود میں اٹھا کر اس سے بھرپور اظہار محبت کرتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے ویڈیو کے ساتھ مزاحیہ انداز میں لکھا کہ میری بیٹی نئے ہیئر اسٹائل میں پیاری لگ رہی ہے۔شاہد آفریدی کی پوسٹ کی گئی ویڈیو کو کچھ ہی دیر میں تقریباً 4 لاکھ لوگوں نے دیکھا اور کمنٹس سیکشن میں اسٹار آل رائونڈر اور انکی بیٹی سے اظہار محبت بھی کیا۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی 5 بیٹیوں کے والد ہیں۔ انکی سب سے چھوٹی بیٹی عروا نے گزشتہ ماہ 15 فروری کو اپنی پہلی سالگرہ منائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں