برآمدات میں

اپریل2020ء کے دوران سبزیوں کی برآمدات میں51.8فیصد کمی

اسلام آباد (عکس آن لائن) اپریل2020ء کے دوران سبزیوں کی برآمدات میں51.8فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق اپریل 2020ء کے دوران سبزیوں کی برآمدات15.6 ملین ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ اپریل 2019ء کے دوران سبزیوں کی برآمد سے 32.3ملین ڈالرزکا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اس طرح اپریل2019ء کے مقابلے میں اپریل 2020ء کے دوران سبزیوں کی ملکی برآمدات میں16.7 ملین ڈالر یعنی51.8 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سبزیوں کی برآمدات میں کمی کا بنیادی سبب کووڈ19- کی عالمی وباء کے باعث سفری پابندیاں اوردنیا کے اکثرممالک میں سماجی فاصلوں کو یقینی بنانے کیلئے کئے گئے لاک ڈاؤنزکے اقدامات ہیں جن کی وجہ سے کاروباری اور تجارتی مراکز کو بند کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں