سونے کی درآمدات

اپریل 2020ء کے دوران سونے کی درآمدات میں 37.27فیصد کمی

اسلام آباد(عکس آن لائن)اپریل 2020ء کے دوران سونے کی درآمدات میں 37.27فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم ایک لاکھ 70ہزار ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ مارچ 220ء کے دوران سونے کی درآمدات کا حجم دو لاکھ 71 ہزار ڈالر رہا تھا۔ اس طرح مارچ 2020ء کے مقابلہ میں اپریل 2020ء کے دوران سونے کی قومی درآمدات میں ایک لاکھ ایک ہزار ڈالر یعنی 37فیصد سے زیادہ کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں