خوفناک حادثہ

اوکاڑہ مسافر وین اور کار میں خوفناک حادثہ وکیل سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے

اوکاڑہ(نمائندہ عکس آن لائن)اوکاڑہ مسافر وین اور کار میں خوفناک حادثہ وکیل سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے ایک شدید زخمی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کی حالت بھی خطرے میں بیان کی گئی ہے شیخ محمد سرور جاوی ایڈووکیٹ ہمراہ محمد یونس ولد بشیراحمد اور محمد حسین ولد سراج کارنمبری AES-475پر سوار ہوکر لاہور ہائی کورٹ جارہے تھے کہ پل جوڑیاں کے قریب ایک تیز رفتارمسافر وین سے ان کی کار کا تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں شیخ محمد سرور جاوی ایڈووکیٹ ،محمد یونس اور محمد حسین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ریسکیو1122نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے کار جو حادثے میں بری طرح پچک گئی تھی کی باڈی کاٹ کاٹ کر کارسواروں کی نعشیں باہر نکالی جب کہ ظہیر احمد ولدبشیراحمد جوشدیدزخمی ہوگیا ہے جس کی حالت بھی خطرے میں بیان کی گئی ہے ریسکیو1122نے مرنے والوں کی نعشوں اور زخمی کوڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا ہے

پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کردی ہے جب کہ ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ دیپالپور بار نے شیخ محمد سرور جاوی ایڈووکیٹ کی حادثہ میں موت ہوجانے کے سوگ میں ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ اور دیپالپور کے وکلاءآج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے حادثے میں جاں بحق ہونے والے وکیل کا شمار سینئر وکلاءمیں ہوتا تھا جو معروف شاعر بھی تھے وکلاءنے ان کے لیئے مغفرت کی دعا کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں