علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی نے طلباء کو مشقوں کی سافٹ کاپی لرننگ مینجمنٹ سسٹم پر جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد (عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2020ء میں پیش کئے گئے

بی ایس ٗ بی ایڈ ٗ پی جی ڈی ٗ ایم اےٗ ایم ایڈ اور ایم ایس سی میں داخل لاکھوں طلباء و طالبات کو مشقوں

کی سافٹ کاپی لرننگ مینجمنٹ سسٹم(LMS) پر جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ

میاں محمد ریاض کے مطابق جن طلباء کو سمسٹر خزاں 2019ء میں LMS کے لاگ اِن ٗ آئی ڈی اور

پاس ورڈ جاری کئے تھے وہ وہی استعمال کریں جبکہ نئے طلباء کو LMS کے پاس ورڈ جاری کئے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ یونیورسٹی نے ٹیوٹر کی معلومات دیر سے ملنے کی صورت میں تمام مشقیں ٗ آخری مشق کی تاریخ

(15-10-2020) تک ایک ساتھ جمع کرانے کی سہولت بھی فراہم کی ہوئی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے تعلیمی نظام مینول سے آٹومیشن پر منتقل کرنے پر

خصوصی توجہ مرکوز رکھی ہے ٗ طلباء کے بہت سارے امور آن لائن کر دیئے گئے ہیں ٗ اِن پروگرامز کی

ورکشاپس بھی جدید ٹیکنالوجی کے تحت آن لائن ہی منعقد کی جائیں گی۔ ورکشاپس کے

شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں