وزیراعظم

اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ رقوم موصول، وزیراعظم کا اظہار تشکر

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) گزشتہ روز ایک دن میں سب سے زیادہ 57 ملین ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول ہوئے ہیں جس کی صورت میں بیرون ملک پاکستانیوں نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ رقم بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے ایک دن میں بھجوائی جانے والی اب تک کی سب سے زیادہ رقم ہے۔ ایک دن میں آنے والی اس رقم کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں جمع کرائی جانے والی رقوم کا حجم 4.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت روشن ڈیجیٹل اکانٹ اسکیم کی مکمل حمایت اور سرپرستی کررہی ہے اور ایک دن میں ریکارڈ رقوم بھجوانے پر بیرون ملک پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کے دل پاکستان کی محبت میں دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی غیرملکی زرمبادلہ کے ذریعے ہمیشہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور بہتری میں کردارادا کرتے ہیں اور آپ سے وعدہ ہیں کہ موجودہ معاشی مشکلات کے بھنور سے نکل کر آپ کی امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے پورا یقین ہے کہ آپ مستقبل میں بھی پاکستان کی مدد اسی پرخلوص جذبے سے کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لئے موجودہ حکومت متعدد اقدامات کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں