اورنج لائن ٹرین

اورنج ٹرین میں بزرگوں اور خصوصی افراد کو مفت سفر کی سہولت دینے کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ عکس ) وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی ہدایت پر اورنج لائن ٹرین میں بزرگوں اورخصوصی افراد کو مفت سفر کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں اورنج لائن ٹرین کا کرایہ سٹیج وائز مقررکرنے کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اورنج لائن ٹرین کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا جائزہ لینے کیلئے ایڈوائزی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کے سٹیشنز پر بھی سولر سسٹم لگائے جائیں گے، الیکٹرک بسوں کا پہلا پائلٹ پراجیکٹ لاہور میں شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو جدید ترین ماحول دوست بسوں میں سفر کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے، اورنج لائن ٹرین میں بزرگوں اورخصوصی افراد کو مفت سفر کی سہولت دیں گے، خواتین اورطلبا کو بھی رعایتی پیکیج دیا جائے گا۔ وزیراعلی کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹریکٹ آٹ سورس کرنے کا معاملہ ایڈوائزری کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں