جیمز اینڈرسن

انگلش بولر جیمز اینڈرسن 900 انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے چھٹے پیسر بن گئے

احمد آباد(عکس آن لائن)انگلش بولر جیمز اینڈرسن 900 انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے چھٹے پیسر بن گئے۔جیمز اینڈرسن نے سابق آسٹریلوی پیسر گلن میک گرا اور پاکستانی اسٹار وسیم اکرم کو جوائن کرلیا،38 سالہ اینڈرسن نے یہ سنگ میل بھارت سے جاری سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں دوسرے دن اجنکیا راہنے کو میدان بدر کرکے عبور کیا، میک گرا 949 جبکہ وسیم اکرم 916 انٹرنیشنل وکٹیں اپنے نام پر درج کرا چکے ہیں۔اسپنرز مرلی دھرن (1347) شین وارن (1001) اور انیل کمبلے (956) بھی نمایاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں