انڈس موٹرز

انڈس موٹرز کا تین شفٹیں ختم کرنے کا اعلان

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان میں ٹویوٹا برانڈ آٹو موبائلز بنانے والی انڈس موٹرز کمپنی (آئی ایم سی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ 15 فروری سے اگر پلانٹ آن ہوا تو سنگل شفٹ پر آپریٹ کریں گے۔انڈس موٹرز کمپنی کی جانب سے مورخہ 31 جنوری بروز منگل یہ اعلان سامنے آیا کہ کمپنی نے 3 شفٹیں بھی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔شیئر ہولڈرز کو لکھے گئے خط میں کمپنی نے کہا کہ 15 فروری سے اگر پلانٹ آن ہوا تو سنگل شفٹ پر آپریٹ کریں گے،شفٹوں میں کمی کی وجہ بتاتے ہوئے کمپنی نے لکھا ہے کہ ڈالر کی عدم دستیابی کے باعث خام مال درآمد نہ ہونا پلانٹ بند کرنے کی وجہ ہے۔کمپنی کی جانب سے وضاحت دیتے ہوئے کہا گیا کہ ابھی تک بینکس کی جانب سے ایل سیز نہیں کھولے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں انڈس موٹر کے ترجمان نے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو لکھے لیٹر میں کہا تھا کہ تمام ترحالات کی روشنی میں کمپنی نے اپنا پلانٹ 10روز کیلئے مکمل طور پر بند کردے گی۔پروڈکشن پلانٹ کے حوالے سے یہ فیصلہ 20 دسمبر سے 30 دسمبر تک کیلئے کیا ہے، جس کی بڑی وجہ درآمدات کی منظوری سے متعلق تاخیر ہے۔

انڈس موٹرکمپنی اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ فیصلہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے سی کے ڈی کٹس منگوانے پر عائد پابندی کے باعث کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے فیصلے کی وجہ سے خام مال کی درآمد میں مشکلات کا سامنا ہے، کمپنی کے پاس خام مال نہیں ہے کہ پلانٹ یومیہ بنیاد پر چلایا جاسکے۔کمپنی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ان کی سپلائی چین بری طرح متاثر ہوئی جس کے سبب وہ کاروں کی پروکشن کا عمل جاری نہیں رکھ سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں