شاہین شاہ آفریدی

انٹر نیشنل کرکٹ کے بعد فٹنس اور مہارت پی ایس ایل میں بھی کام آئیگی، شاہین شاہ آفریدی

اسلام آباد (عکس آن لائن)لاہور قلندرز کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ فٹنس اور مہارت پر بہت کام کیا ہے، انٹر نیشنل کرکٹ کے بعد فٹنس اور مہارت پی ایس ایل میں بھی کام آئے گی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ پی ایس ایل کا مکمل ایڈیشن پاکستان میں ہو رہا ہے، آہستہ آہستہ انٹرنیشنل کرکٹ اور پی ایس ایل پاکستان میں آچکی ہے، سری لنکا اور بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے بعد پی ایس ایل بھی مکمل طور پر پاکستان میں ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شائقین ایک عرصے تک کرکٹ سے محروم رہے، اب انہیں خوشیاں ملنے کا وقت آگیا ہے جس کا کریڈٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو جاتا ہے کہ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے بڑی محنت کی ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کراؤڈ کی وجہ سے بہت سپورٹ ملے گی اور مجھے امید ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں اسٹیڈیمز کا رخ کریں گے اور لاہور قلندرز کو بھی اسپورٹ کریں گے۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ میرا تیسرا سال ہے، ہم ایک فیملی کی طرح رہ رہے ہیں، ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے جس کی وجہ سے فائدہ ہو رہا ہے، یہاں رہ کر بہت کچھ سیکھا ہے اور اب تک سکھا رہے ہیں۔بائیں ہاتھ کے نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ انہوں نے اپنی فٹنس اور مہارت پر بہت کام کیا ہے اور اس کام کی وجہ سے انٹر نیشنل کرکٹ میں بہت فائدہ ہوا ہے، اب پی ایس ایل میں بھی اسی چیز کا فائدہ ہو گا۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹرز کے بڑی تعداد میں پاکستان آنے کا یہ فائدہ ہے کہ نوجوان کرکٹرز کو ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا، کرکٹرز ان سے ڈریسنگ روم شیئر کریں گے، ان کے ساتھ کھیلیں گے جو نوجوانوں کے اپنے کیرئیر میں بہت کام آئے گا۔آفریدی نے فینز کو پیغام دیا کہ یہ ایک سنہری موقع ہے گراونڈ آئیں اور اپنے اسٹارز کو اور اپنی ٹیم کو اسپورٹ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں