کرنسی مارکیٹ

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 159روپے اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر160روپے سے تجاوز کر گیا

کراچی(عکس آن لائن) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 159روپے اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر160روپے سے تجاوز کر گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں50پیسے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.80روپے سے بڑھ کر159.30روپے اور قیمت فروخت158.90روپے سے بڑھ کر159.40روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں70پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا .

جس سے ڈالر کی قیمت خرید 159روپے سے بڑھ کر159.70روپے اور قیمت فروخت159.50روپے سے بڑھ کر160.20روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 186.50روپے سے بڑھ کر187روپے اور قیمت فروخت188.50روپے سے بڑھ کر189روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 218روپے اور قیمت فروخت220روپے پر بدستور برقرار رہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں