ٹیکس عائد

انصاف آفٹر نون سکولز میں پڑھانے والے 7 ہزار اساتذہ پر ٹیکس عائد

مکوآنہ (عکس آن لائن ) انصاف آفٹر نون سکولز میں پڑھانے والے 7 ہزار اساتذہ پر ٹیکس عائد، نان فائلر سے 20 فیصد اور فائلر 10 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا، اساتذہ کی تنخواہ سے ٹیکس کی مد میں سالانہ 35 ہزار روپے تک کی کٹوتی ہوگی۔انصاف آفٹر نون سکولز کے نان ٹیچنگ سٹاف کی تنخواہ میں سے بھی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔۔انصاف سکولوں میں جونیئر اساتذہ کو 12000 اور سینئر اساتذہ کو 15000 روپے تک ماہانہ معاوضہ دیا جاتا ہے۔

ٹیکس کی ریکوری بھی یکمشت کرنے کے فیصلے پر اساتذہ پریشان ہیں۔اساتذہ کا کہنا ہے ٹیکس عائد کرنے سے قبل کم سے کم پہلے گائیڈ لائن جاری کی جاتی۔ اساتذہ نے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے ٹیکس کٹوتی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔انکا کہنا ہے انصاف سکول میں پڑھانے والے ٹیچرز کو پہلے ہی سال میں نو ماہ کی تنخواہیں دی جاتی ہیں۔مہنگائی کے دور میں اساتذہ پرٹیکس عائد کرنا بلاجواز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں