آسٹریلین کھلاڑیوں

انسانی ہمدری کی اعلیٰ مثال، آسٹریلین کھلاڑیوں نے انعامی رقم عطیہ کر دی

سڈنی(عکس آن لائن)آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کر تے ہوئے دورہ سری لنکا سے حاصل ہونے والی انعامی رقم عطیہ کردی۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے کچھ عرصہ قبل سری لنکا کا دورہ کیا تھا، اس دورے کے دوران دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچز، 5 ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے تھے، ٹی ٹوئنٹی سیریز 2ـ1 سے اپنے نام کی تھی اور ون ڈے سیریز سری لنکا کے نام رہی تھی جبکہ ٹیسٹ سیریز 1ـ1 سے برابر ہوگئی تھی۔

آسٹریلین ٹیم نے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے دورے سے حاصل ہونے والی 45 ہزار آسٹریلوی ڈالر کی انعامی رقم بدترین مالی معاشی بحران کے شکار سری لنکا کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے، آسٹریلوی کرکٹرز کی جانب سے عطیہ کی گئی رقم متاثرہ بچوں اور خاندانوں کی مدد کے لیے کیلئے دی گئی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ کھلاڑیوں کی جانب سے عطیہ کی گئی رقم یونیسیف آسٹریلیا کے ذریعے سری لنکا میں بچوں کی نشونما، صاف پانی کی فراہمی، تعلیم اور صحت عامہ کے کاموں میں خرچ کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں