توحیدوسنت

اندازخطبات کے ذریعے توحیدوسنت کی تعلیم کوپھیلانے کاعزم

لاہور( عکس آن لائن )امیرشریعت خطباءکونسل پاکستان کااجلاس مفتی آصف محمودعثمانی کی صدارت میں منعقدہوا جس میںمولانا عبدالراﺅف فاروقی، مولانا میاںمحمداسلم ندیم،حافظ محمدنعمان حامد ،مولانا انتظاراحمدعثمانی ،مولانا محمدامیرمعاویہ وٹو،حافظ محمدیعقوب شاہ ،مولانا حفیظ الرحمن اورحافظ محمدعمران ودیگرنے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالراﺅف فاروقی نے کہاکہ آج معاشرے کے اندر پھیلی بے راہ روی دین سے فوری اوردیگر برائیوں اورخرابیوں سے عوام کوآگاہ کیاجائے

انہوں نے کہاکہ عوام کے اندر اطاعت خداوندی اوراطاعت رسول کے سبق کواجاگر کیاجائے لہٰذامعاشرے کے اندر علماءوخطباءاپنے اکابرین واسلاف کے اصلاحی طرز تکلم کواختیار کریں جبکہ اجلاس کے آخر میں امیرشریعت سیدعطاءاللہ شاہ بخاریؒ ،مولانا ضیاءالقاسمی ؒ،مولانا عبدلحمیدوٹو ودیگرعلماءکو خراج تحسین پیش کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں